تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمشنر کا بیان آگیا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں۔‘

کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ ’یہ نیوزی لینڈ حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا ہے۔‘

برطانوی سفیر نے مزید لکھا کہ ’سیریز کا منسوخ ہونا پاکستانی شائقین اور دنیائے کرکٹ کے لیے مایوس کن ہے۔‘

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔

Comments

- Advertisement -