ہملٹن: کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد رات گئے گھر میں گھسے اور نوجوان کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا، ملزمان والد کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فقیر علی کو چھ گھنٹے بعد گھر کے باہر زخمی حالت میں چھوڑ گئے، زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ٹارگٹڈ تھا واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: کینیڈامیں اسلاموفوبیاکا ایک اورواقعہ، انتہا پسند کی مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے کی کوشش
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ہملٹن میں انتہا پسند نے مسلمان ماں بیٹی کو کچلنے نے کوشش کی تاہم دونوں بال بال بچ گئی تھیں۔
کینیڈین میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں نے بھاگ کر قریب جھاڑیوں کے پیچھے چھپ گئیں جس کے بعد مسلح حملہ آور نے خواتین کا پیچھا کیا، انہیں قتل کی دھمکیاں دیں اورنفرت آمیز جملے کہے۔
کینیڈین پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔
اس سے قبل جون میں پاکستانی نژاد محمد کاشف کینیڈا کے شہرساسکاٹون میں حملے کانشانہ بنے تھے، محمد کاشف کو 2سفید فام نسل پرستوں نے چاقو مار کر زخمی کیا، اور ان کی داڑھی مونڈھ دی تھی۔