تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

استاد فتح علی خان کو سرجری کے دوران دل کا دورہ

کراچی: پاک و ہند کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کو سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

استاد فتح علی خان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے اہلخانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

استاد فتح علی کے بیٹے تصور علی خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے والد کے علاج کے لیے 3 لاکھ روپے جاری کیے ہیں، والد کے علاج پر اب تک 20 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ استاد فتح علی خان کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے، ان کے آبا ؤ اجداد نسل درنسل کلاسیکی موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

استاد فتح علی خان کے والد غلام رسول خان کے فرزند ہیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

Comments

- Advertisement -