تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پشاور سے شارجہ منشیات لے جانے کی کوشش، مسافر گرفتار

پشاور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے شارجہ جانے والے مسافر کے سامان سے نشہ آور شے برآمد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر کو  شک کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی۔

اے ایس ایف کے مطابق جلال خان نے جوتوں میں بہت ہی خیفہ انداز سے چرس اپنے جوتوں میں چھپائی تھی، پیشہ ور اہلکاروں نے اُس کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے مطابق نجی پاکستانی ایئرلائن کے ذریعے جانے والے مسافر کے سامان سے 152 گرام (آدھا پاؤ 27 گرام) چرس برآمد ہوئی، جس کو حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کردیا۔ گرفتار مسافر کی شناخت جلال خان کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ چرس سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا، جس کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں