The news is by your side.

Advertisement

سندھ ، ڈیسک میگا کرپشن کیس، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، تحقیقات کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرتعلیم سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت میں وزیر تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی، جو تین روز میں ڈیسک کی قیمت، کوالٹی کو دیکھ کر جامع رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ کے نوٹس اور تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، اپنی کرپشن پر مٹی ڈالنےکیلئے ماتحت افسران پر انکوائری کمیٹی بنائی تشکیل دی گئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی مبینہ کرپشن : 6 ہزار کی اسکول ڈیسک 29 ہزار میں

حلیم عادل شیخ نے سوال کیا کہ ’یہ کیس ممکن ہے 18، 19 اور 20 گریڈ کے افسران وزرا کے خلاف تحقیقات کریں، کمیٹی میں شامل آصف میمن ورکرز ویلفیئرز میں سعید غنی کے دست راست رہے ہیں‘۔

صوبائی اسمبلی میں حکومت سندھ پر الزام عائد کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں دو طالب علموں کے بیٹھنے والی 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدی جا رہی ہے۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے انہیں شکایت کی کہ صوبے کا محکمہ تعلیم مبینہ طور پر یہ ڈیسک320 فیصد اضافی قیمت پر خرید رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں