The news is by your side.

Advertisement

’نیوزی لینڈ سیریز منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے‘

کراچی: سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے نیوزی لینڈ سیریز منسوخی میں بھارت کو ملوث قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کی منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت نے 2009 میں بھی سری لنکن ٹیم پر حملہ کرایا تھا۔

محمد الیاس نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا پاکستان کرکٹ نے مشکل وقت میں انگلیںڈ، آسٹریلیا کا ساتھ دیا تھا، امید ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم ہوکر پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

Mohammad Ilyas appointed Pakistan chief selector - Cricket Country

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے، یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں