تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر طنز

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کیوی ٹیم کی وطن واپسی پر طنزیہ ٹویٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’حیرت ہے، وہی راستہ، وہی سیکیورٹی، مگر آج کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘

محمد حفیظ نے کیوی ٹیم کو باحفاظت ایئرپورٹ پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، 33 رکنی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے، ابوظبی سے آنے والا چارٹر طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

خصوصی طیارے نے شام پانچ بجے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن طیارہ سوا گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، طیارہ کچھ دیر بعد کیوی ٹیم کو لے کر واپس روانہ ہوگا۔

ٰیاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -