کراچی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے کل پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان آنے کا اعلان کیا۔
کرس گیل نے لکھا کہ ’میں کل پاکستان جارہا ہوں، میرے ساتھ کون کون آرہا ہے؟‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرس گیل کو پاکستان آمد کے اعلان کے بعد خوش آمدید کہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
I’m going to Pakistan tomorrow, who coming with me? 😉🙌🏿
— Chris Gayle (@henrygayle) September 18, 2021
واضح رہے کہ کرس گیل کا ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ منسوخ کرکے یو اے ای کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔