تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

بھارت: معمر خاتون کو 30 منٹ میں ویکسین کی دو خوراکیں لگادی گئیں

بھارت میں معمر خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کی ایک 84 سالہ خاتون کو 30 منٹ کے فرق سے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی گئیں، واقعہ ایرنا کولم ضلع کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔

84 سالہ تھندما نامی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری اسپتال پہنچی تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی خوراک دی گئی اور کمرے سے باہر آگئی جب میں باہر تھی تو بیٹے سے کہا کہ جوتے بھول گئی ہوں جب جوتے لینے کے لیے گئی تو خاتون افسر نے مجھ سے کہا کہ جوتے چھوڑو اور اندر آؤ۔

معمر خاتون کے مطابق خاتون نے میری بات سنے بغیر کرسی پر بٹھا کر ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگادی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہیں بتایا کہ مجھے دو خوراک لگادی گئی ہیں تو مجھے ایک گھنٹے تک کمرے میں بٹھائے رکھا گیا اور جب ڈاکٹروں نے دیکھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو گھر واپسی کی اجازت دی گئی۔

معمر خاتون کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے کئی بار فون کیا اور میری خیریت دریافت کی۔

یاد رہے کہ اسی طرح کا واقعہ چند ماہ قبل بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع الاپوڑا میں بھی پیش آیا تھا۔

Comments