لودھراں میں پولیس نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں میں پولیس نے لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 6 میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر 2 ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ سوئی والا سے جیون والا آتے ہوئے موٹر سائیکل خراب ہوگئی، اس دوران بیٹی قریبی کھیتوں میں گئی جہاں سے ملزمان اسے اغوا کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی طبی معائنے کے لیے نیو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔