تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جڑواں بیٹیوں کو کھو دینے والی خاتون کے ہاں دوبارہ جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

نئی دہلی: بھارت میں جڑواں بیٹیوں کو کھو دینے والی خاتون نے دوبارہ جڑواں بیٹیوں کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں جوڑے نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو کھو دیا تھا لیکن دو سال بعد اسی روز خاتون نے دوبارہ جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔

خاتون کی جڑواں بیٹیاں 15 ستمبر 2019 کو کشتی حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے انتقال کے بعد دنیا اندھیر ہوتی دکھائی دی تاہم 15 ستمبر کو ہی ایک بار پھر دو بیٹیوں کی ماں بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بالکل صحت مند اور تندرست ہیں جن کا وزن 1.6 اور 1.9 کلو گرام ہے۔

بھاگیا لکشمی نامی خاتون اور ان کے شوہر نے گزشتہ برس بچوں کی پیدائش کے لیے فرٹیلٹی سینٹر سے رابطہ کیا لیکن کووڈ کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ آئی وی ایف کے عمل کے ذریعے بھاگیا نے دو بچیوں کو جنم دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں جڑواں بیٹیوں کی امید نہیں تھی لیکن یہ ہمارے لیے کسی خوبصورت تحفے سے کم نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -