تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معمر خاتون ٹرین کی زد میں آگئیں، ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں

چلتی ٹرین کے دوران حادثات کی ویڈیوز اکثر سامنے آتے رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

بھارت میں ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون چلتی ٹرین کی زد میں آگئیں، خاتون کو قریب موجود ایک شخص نے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے وسائی روڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر چلتی ٹرین میں خاتون نے چڑھنے کی کوشش کی تو اس دوران وہ نیچے گر گئیں اور ٹرین کی زد میں آگئیں۔

مذکورہ واقعے ہفتے روز اس وقت پیش آیا جب تلنگانہ کے حیدرآباد کی رہائشی خاتون بھاونگر کاکینڈا اسپیشل ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کررہی تھیں اور قدم لڑ کھڑانے پر وہ گر گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے شوہر سمیت دو افراد بھاگتے ہوئے آئے اور خاتون کو ٹرین سے باہر کی جانب کھینچ لیا۔

واقعے کے بعد ٹرین کو چند سیکنڈز کے لیے روک لیا گیا، پولیس اور اسٹیشن موجود دیگر لوگ خاتون کی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئے۔

ریلوے عہدیدار کا کہنا ہے کہ خاتون کی کمر اور پیروں میں چوٹیں آئی ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش نہ کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے پر خاتون پر تنقید کی اور ان مسافروں کی تعریف کی جنہوں نے خاتون کی جان بچالی۔

Comments

- Advertisement -