تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق ترجمان طالبان کا اہم بیان

کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قواعد بنارہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ لڑکیوں کے اسکول جانے سے معتلق قواعد بنارہے ہیں، خواتین کی دفتروں میں واپسی کے لیے وزارتوں کو گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے بات چیت کے لیے طالبان تیار ہیں، عالمی فنڈز کو جاری رکنے پر شرائط رکھنا غیرمناسب ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوئی افغان شہری داعش کی حمایت نہیں کرتا، ان سے افغانستان کو کوئی خطرہ نہیں، داعش کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خواتین کو شرعی قوانین کے ساتھ عہدے دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

ایک سوال کے جواب میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ جلال آباد میں ہونے والے حملے میں کچھ گرفتاریاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو شرعی قوانین کے احترام کے ساتھ حکومتی عہدے دیں گے، خواتین حکومت کا حصہ بن سکتی ہیں لیکن یہ دوسرا مرحلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزرات خارجہ فعال ہوگئی ہے، ہم دنیا سے تعلقات رکھیں گے، امریکا سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں اس پرکام کررہے ہیں، اگر کسی ملک کو ہم سے تشویش ہے تو اسے سیاسی طور پر حل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -