منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان اب کب متوقع ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخی پر افسوس ہوا۔

کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ دورے کے لیے پی سی بی کی بھرپور محنت پر ان کا شکر گزار ہوں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے شائقین کرکٹ کی مایوسی کا احساس ہے، آئندہ سال انگلش کرکٹ ٹیم کے مکمل دورہ پاکستان کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی، انگلش مینز اور ویمنز ٹیم کو اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔

ای سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں