تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بورس جانسن کا پہلی بار اپنی اولادوں سے متعلق اعتراف

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پہلی بار اپنی نجی زندگی اور بچوں سے متعلق اعتراف کر کے سب کو حیران کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تصدیق کی کہ  وہ 6 بچوں کے والد ہیں اور  اب تک کئی بار نیپیز تبدیل کرچکے ہیں۔

بورس جانسن نے اپنے والد ہونے کی تصدیق اینکر کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر کی، جس میں میزبان نے پوچھا تھا کہ ’نیویارک دورے پر کیا 6 بچے آپ کے ساتھ ہی تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کئی بار بچوں کی نیپیز تبدیل کیں، یہ بہت اچھا کام ہے، میں آپ کو بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں اور اس کو پسند بھی کرنا ہوں’۔

رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کے بچوں کے نام لارا میلو، کیسیا اور تھیوڈور ہیں، جو اُن کی سابقہ الیہ مرینا ویلیر سے پیدا ہوئے جبکہ وہ 7ویں بچے کے والد بھی بننے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: چھوٹے ‘بورس جانسن’ کی تصویر وائرل

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن اپنی نجی زندگی اور بالخصوص بچوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہمیشہ گریز کرتے تھے، برطانیہ میں اُن کے بچوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے‘۔

ایک موقع پر صحافی نے اُن سے پوچھا کہ 2019 کے الیکشن کے وقت آپ کے کتنے بچے تھے؟۔ بورس جانسن نے  اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اپنے تمام بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -