تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کا ایئرلائن کے عملے پر تشدد

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق رکن اسمبلی کے بیٹے نے نجی ایئرلائن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے سابق ایم این اے ناصر علی کے بیٹے نے نجی ایئرلائن کے عملے پر تشدد کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی ناصر علی کے ہمراہ ان کا بیٹا ایئرلائن کے دفتر آیا، جناح روڈ پر قائم دفتر میں عملے کے ارکان سے تلخ کلامی ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر علی کا بیٹا تلخ کلامی کے بعد ایئرلائن کے عملے پر مکے اور گھونسے برسا رہا ہے جبکہ بعدازاں سیکیورٹی گارڈ اور دیگر افراد متاثرہ شخص کو بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے بعد ناصر علی کے بیٹے عاصم شاہ نے عملے کے 2 ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سابق رکن اسمبلی کے بیٹے نے تشدد کرنے کے بعد متاثرہ سیلز منیجر اور دیگر عملے کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے جو بھی قصوار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -