تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’پاکستان سے منسوخ سیریز افغانستان میں کرانا چاہتے ہیں‘

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین عزیز اللہ فضلی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی منسوخ سیریز افغانستان میں کروانا چاہتے ہیں۔

عزیز اللہ فضلی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کرکٹ کے خلاف نہیں بلکہ حمایت کرتے ہیں، افغانستان کی کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار کو برطرف کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حامد شنواری کو برطرف کرکے نصیب اللہ حقانی کو بورڈ کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حامد شنواری نے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا تھا کہ انہیں طالبان کے نئے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی نے نوکری سے نکال دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن بتایا گیا کہ ان کی جگہ نصیب اللہ حقانی کو لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -