تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’ماہرہ اور صبا بڑی ہیں، ان کیساتھ ہیرو آؤں گا چھوٹا لگوں گا‘

کراچی: اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور صبا قمر عمر میں بڑی ہیں ان کے ساتھ ہیرو آؤں گا تو چھوٹا لگوں گا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارہ منیب بٹ اور امر خان نے شرکت کی اور دونوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں کیں۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ آپ کس ہیروئن کے ساتھ رومانوی فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟ جس پر منیب بٹ نے کہا کہ مجھے یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے، ندا یاسر نے کہا کہ یہاں ڈرامے کی بات نہیں ہورہی ہے آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو آنا چاہیں گے۔

اس پر منیب بٹ نے کہا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر میری سینئر اداکارائیں ہیں اور عمر میں بڑی ہیں میں اپنی عمر سے چھوٹی یا ہم عمر اداکارہ کے ساتھ ہی ہیرو آنا چاہوں گا۔

شو کے دوارن منیب بٹ نے بیٹی سے متعلق خوبصورت بات کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکار نے بیٹیوں سے متعلق اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے انسان کو ایسا ہونا چاہئے جیسا آپ دوسروں سے امیدیں لگاتے ہیں میری بھی ایک بیٹی ہے لہذا میں کوشش کرتا ہوں کہ میں ایسا شوہر یا داماد بنوں جیسا میں چاہوں گا کہ میری بیٹی کو شوہر ملے۔

منیب بٹ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ مکافات عمل ہے اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کچھ غلط کروں گا تو آگے میری بھی بیٹی ہے۔

Comments

- Advertisement -