تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مشرقِ‌ وسطیٰ تنازعہ ختم کرنے کا واحد حل خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جوبائیڈن

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت ہی اسرائیلی تنازع کا حال ممکن ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوامَ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیلی سلامتی کے لیے امریکی عزم پر کوئی شک نہیں ہے مگر اس تنازع کا حل ایک ہی صورت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ایک خودمختار اور جمہوری فلسطینی ریاست اسرائیل کے بہترین مستقبل کو یقینی بنانے اور تنازع کو ختم کرنے کا ’بہترین طریقہ‘ ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ’دوریاستی حل کے بعد ایک یہودی اور دوسری فلسطینی ریاست قیام میں آسکتی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک پرُامن طریقے سے بغیر کسی تنازع کے زندگی گزار سکتے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم اس مقصد سے فی الحال بہت دور ہیں مگر ہمیں خود کو کبھی بھی ترقی کے امکانات سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے اور ہمیشہ مثبت سوچ کو ساتھ رکھنا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 مئی کو بھی جوبائیڈن نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

Comments

- Advertisement -