تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برٹش ایئرویز کے مسافر تاشقند میں‌ رُل گئے

اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں مسافر کے انتقال کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی جس کے بعد طیارے میں خرابی پیدا ہوئی تو ایئرلائن نے مسافروں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔

برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔

برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔

مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہ آئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا ہے، بھوکے پیاسے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

متاثرہ مسافر کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بچے اور مریض بھی موجود ہیں۔

چوہدری رضا نے بتایا کہ تاشقند ایئرپورٹ پر زبان کا بھی مسئلہ ہے کوئی گفتگو سمجھ نہیں رہا، برٹش ایئرویز مسافروں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی، بات کرنا تو دور برٹش ایئرویز والوں کا کچھ پتا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی ایئرپورٹ اسٹاف انگلش میں بات تک نہیں کرسکتا، ہمیں ایئرپورٹ میں رکھا گیا ہے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے، مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -