بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کیوی اور انگلش ٹیم کے انکار کے بعد کون سی ٹیم پاکستان آئیگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کیوی اور انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا ہے کہ صورت حال پر پی سی بی سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ جونی گریو نے کہا کہ اچانک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، دورے سے پہلے مشاورت کا عمل مکمل کریں گے۔

جونی گریو نے کہا کہ ارادہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے ذمہ داری پری کریں۔

چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کہا کہ 2018 میں دورہ پاکستان سے پہلے جو طریقہ کار اپنایا تھا وہی اپنائیں گے، واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو تین ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ کیوی ٹیم پاکستان میں چند روز پریکٹس کرنے کے بعد ون ڈے میچ کے روز سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

دو روز قبل انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا، انگلش بورڈ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کھلاڑی بہت تھک گئے ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں