ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا شہریوں کے کرونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کا اعلان، اداروں کو ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شہریوں کے کرونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا ویکسینشین کارڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ رات دس بجے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ چیف سیکریٹریز لیں گےْ

نوٹی فکیشن میں تمام متعلقہ حکام کو ترجیح بنیادوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں سکھر کے شہر پنو عاقل میں پولیس نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کیا۔ ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروئی کی گئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد کرونا ویکسین لگوا لیں۔

ایس ایس پی نے اعلان کیا تھا کہ  ضلع بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی سکھر نے بتایا کہ آج گرفتار ہونے والے شہریوں کو تنبیہ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا تھا کہ ’موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کرونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی ہے، مذکورہ تاریخ کے بعد ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کو  اجازت نہیں ہوگی جبکہ بیس ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک نہ لگوانے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا‘۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو  سیل کیا جائے گا، ہوٹل، ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو بھی سیل کیا جائے گا‘۔

اہم ترین

مزید خبریں