تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’پیسہ بولتا ہے، بھارت کو کوئی منع نہیں کرتا‘

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورے منسوخی پر پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی نژاد پاکستانی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہیے، کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورت حال انتہائی مایوس کن ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ بھارت میں بھی یہی صورت حال ہو تو کوئی بھارت کو منع نہیں کرے گا کیونکہ پیسہ بولتا ہے اور غالباً یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچز کے لیے پاکستان میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں اور پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ جگہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چار دن پاکستان نے پریکٹس کرنے کے بعد سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ ملتوی کردیا تھا۔

انگلش ٹیم نے بھی چند دن قبل دورہ پاکستان سے معذرت کرلی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے دورہ پاکستان سے متعلق ابھی تک کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -