تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کو اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ میں 17 ستمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزکی ادائیگی کی گئی، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں  نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 20.02 ارب ڈالر سے کم ہوکر 19.54 ارب ڈالر  تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر تک کمرشل بینکوں سے 18کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکالے گئے،  جس کے بعد نجی بینکوں کے ذخائر 7.04ارب ڈالرز سے کم ہوکر6 ارب85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر 27.06 ارب ڈالر سے گھٹ کر 26.40 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

Comments

- Advertisement -