تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوہ یا مطلقہ غیرملکی خواتین کے اقاموں میں مفت توسیع کیسے؟

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیرملکی بیوہ یا مطلقہ خواتین کو اقامہ کی تجدید کے حوالے سے بڑی سہولت مفت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بیوہ یا طلاق یافتہ غیر ملکی خواتین اور اُن کے بچوں کے اقامے میں ایک سال مفت توسیع کی منظوری دے دی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقامے میں ایک برس توسیع مشروط ہوگی، شرائط پر پوری اترنے والی خواتین کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اقامے میں توسیع کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے بیوہ یا طلاق یافتہ غیر ملکی خواتین کے اقامے کی تجدید کے حوالے سے درج ذیل شرائط عائد کی گئیں ہیں۔

شرائط

بیوہ یا طلاق یافتہ خاتون کا اقامہ شوہر کی زیر کفالت ہونا لازمی

طلاق یا بیوہ ہونے کی تاریخ تک اس کا کاررآمد ہونا

بچوں کے اقامے کی مدت والدہ کے اقامے کے مساوی ہو

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ’غیرملکیوں کے رہائشی امور کے نگراں ادارے میں ایسی خواتین درخواست جمع کرائیں گی، جس کے ساتھ انہیں دستاویزی ثبوت بھی منسلک کرنا ہوں گے‘۔

ایسی خواتین کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازمی ہے، جن کی درخواست کے ساتھ نان نفقے اور معاشی اور ضرورتوں، بالغ بچوں کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی منسلک ہوگی جبکہ میڈیکل انشورنس سرٹیفیکٹ بھی لازمی جمع کرانا ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بیوہ یا مطلبہ کے اقامے میں درج سربراہ کا نام ختم کروانے کے لیے 100 درہم فیس مقرر کی گئی ہے، ایسے اقاموں کی تجدید کی سالانہ فیس بھی 100 درہم ہے۔

امارات کی کابینہ نے جون 2018 میں مطلقہ یا بیوہ غیر ملکی خواتین کے اقامے میں ایک برس منظوری کی توسیع دی تھی، کرونا کے باعث اس پر عمل درآمد رُک گیا تھا، جس کا سلسلہ اب دوبارہ شروع ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -