تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

ماڈل کے بال غلط کاٹنے پر سیلون کو کروڑوں روپے جرمانہ

نیودہلی: بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی جس میں خاتون ماڈل نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں اس بار گئی تو ہیئر ڈریسر نے بال غلط کاٹ دئیے۔

خاتون نے کہا کہ سیلون میں مجھے ایسے ہیئر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا گیا جس سے مطمئن نہیں تھی، میرے منع کرنے پر بھی سیلون نے کہا کہ اس ہیئر ڈریسر کا کام پہلے سے اچھا ہے لہٰذا آپ بال ان سے کٹوالیں۔

ماڈل نے کہا کہ ہیئر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہیئر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا لندن ہیئر کٹ کررہا ہوں تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے۔

خاتون نے درخواست میں لکھا کہسیلون سے شکایات کی جس پر انہوں نے ٹریٹمنٹ کے نام پر میرے بال مزید خراب کردیے تاہم اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خود اعتمادی کھو دی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی شروع کی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا جس میں عدالت نے سیلون پر دو کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا۔

Comments

- Advertisement -