تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خواتین اراکین اسمبلی کی کارکردگی مردوں‌ سے بہتر، ویڈیو دیکھیں

چاروں صوبوں، قومی اسمبلیوں کے حوالے سے حال ہی میں ہونے والے سروے کے  نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین اراکین پارلیمنٹ کی کارکردگی مردوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ تحریک التو، بلز، سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز خواتین اراکین کی جانب سے پیش کیے گئے، جن پر زیادہ بات ہوئی جبکہ قانون سازی میں بھی خواتین اراکین اسمبلی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی حاضری کے اعتبار سے بھی خواتین اراکین پارلیمنٹ مردوں سے آگے ہیں، ہر اجلاس میں خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سندھ اور کے پی میں قائمہ کمیٹیوں میں کم نمائندگی کے باوجود بھی خواتین کارکردگی میں آگے ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’اگر آپ اسمبلی کی کارروائی دیکھیں گی تو وہاں ہمیشہ خواتین اراکین نظر آئیں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مخصوص نشستوں پر آنے والی اراکین زیادہ کام نہیں کرتی ہوں گی مگر خواتین اراکین نقطہ اعتراض، قانون سازی، قراردادیں پیش کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -