تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...
Array

محمد رضوان کی کامیابی کے پیچھے کون ہے؟ حفیظ نے بتا دیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی کامیابی کے پیچھے چھپا راز اور وجہ بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں میزبان شعیب جٹ نے محمد حفیظ سے سوال پوچھا کہ ’رضوان اپنی کامیابی میں آپ کا ذکر کرتے ہیں، کیا صرف رضوان کو ہی وہ گُر سکھانا تھا، باقی بلے بازوں کو حفیظ نے گُر نہیں سکھانا؟‘۔

محمد حفیظ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے 2003 میں جب کیریئر شروع کیا تو اُس وقت کچھ اور ضروریات تھیں، وقت کے ساتھ ساتھ کھیل تبدیل ہوا تو میں نے بھی اپنی گیم کو تبدیل کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے محمد رضوان، حیدر علی، افتخار ، خوش دل شاہ، عبداللہ شفیق (جنہوں نے صرف دو میچز کھیلے) کے ساتھ گزشتہ دو سال ڈریسنگ روم شیئر کیا، میں نے فخر زمان کے ساتھ بھی کام کیا، ہمیشہ کوشش رہی کہ جو مجھے آتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو دے دوں تاکہ وہ استفادہ کرسکیں‘۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ’ان 6 کھلاڑیوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی، ہم نے آپس میں بہت سارے سیشنز کیے، مجھے خوشی ہے کہ محمد رضوان کامیاب ہورہا ہے‘۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کہ ‘ہر ایک کھلاڑی نے مشورے پر عمل کرنے کے لیے اپنے طور پر کوشش کی، سب کام کررہے ہیں، ہر ایک کی کوئی ایک چیز ہے جس میں بہتری آئے گی‘۔

Comments

- Advertisement -