تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

عمر شریف کی امریکا روانگی مزید تاخیر کا شکار

کراچی: لیجنڈری اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرایمبولینس کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی ہوئی، آج رات پہنچنے والی ایئر ایمبولینس کل صبح گیارہ بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

سوال ایوی ایشن کے مطابق ائیرایمبولینس کی جانب سے پہلے3شیڈول سی اے اے کو جاری کیےگئےتھے، جس کے بعد سی اے اے نے پیرکی صبح  لینڈنگ کیلئے اجازت نامہ جاری کیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرایمبولنس کراچی ائیرپورٹ پر ایک گھنٹہ کھڑی رہے گی اور 12بج کر 20منٹ پرکراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی۔

قبل ازیں اطلاع سامنے آئی تھی کہ عمرشریف کےاہل خانہ ایئر ایمبولینس کے ہمراہ روانہ نہیں ہوں گے، ایئر ایمبولینس 3ممالک میں جہاز کی تبدیلی اور ری فیولنگ کیلئے رُکے گی۔

عمرشریف کے اہل خانہ کے پاس اسٹے والے ممالک کے ویزے نہیں ہیں، اداکار کی پہلی اہلیہ اور دو بیٹے 28 ستمبر کو کمرشل پرواز سے امریکا روانہ ہوں گے، جن کے ٹکٹ کا انتظام محکمہ صحت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اہلخانہ میں عمرشریف کی اہلیہ فرح دیبا، بیٹے جواداور فواد عمر شامل ہیں۔ اداکار کو علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم اُن کا معائنہ کر کے ٹیسٹ کرے گی اور پھر رپورٹس آنے کے بعد باقاعدہ علاج  شروع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں