تازہ ترین

دنیا کا مہنگا ترین فٹبالر بھی پیٹرول بحران کی زد میں

لندن: شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  بھی برطانیہ میں پیٹرول بحران کی زد میں آگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پیدا ہونے والے پیٹرول بحران سے جہاں عام لوگ متاثر ہیں وہیں معروف فٹبالر بھی اس سے متاثر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں رونالڈو کے دو ڈرائیور ایک پٹرول اسٹیشن پر  ایندھن حاصل کرنے کے لیے سات گھنٹے تک قطار میں لگے رہے اور  پھر مجبور ہوکر ایسے ہی واپس روانہ ہوئے۔

رونالڈو کے ایک ڈرائیور پانچ کروڑ مالیت سے زائد بینٹلے اور رینج روور میں 7 گھنٹوں تک پمپ میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے۔

رونالڈو کی گاڑیوں اور ڈرائیورز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دنیا کا امیر ترین فٹبالر بھی اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں پیٹرول نہ ڈلوا سکا‘۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں پیٹرول بحران : سوشل میڈیا پر خاتون نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ پانچ روز سے پیٹرول کی قلت تھی، جو اب بحرانی صورت اختیار کرچکی ہے۔ بحران سے نمٹنے اور عوامی غم و غصے کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے فوج کی خدمات لینے پر غور شروع کردی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ برطانیہ میں پیٹرول بحران کی وجہ آئل ٹینکر ڈرائیورز کی قلت ہے، کیونکہ سپلائی اور گاڑیاں تو موجود ہیں مگر ان کو چلانے والے موجود نہیں ہیں۔

Comments