تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی برسات، انتظامی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

کراچی میں ہونے والی بارش سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کےدعوے ایک بار پھر دھرے کے دھرے رہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب سے آج صبح تک ہونے والی بارش کے بعد ایک بار پھر شادمان کے علاقے چودہ اے کا نالہ ابل پڑا، جس کے بعد سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور گھروں میں پھیل گیا۔

نالے کے گندے پانی کے ساتھ کچرا بھی قریبی فلیٹس اور دکانوں میں داخل ہوا، سیوریج کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

انتظامی دعوے کے برعکس کئی گھنٹے تک نکاسی آب کا کام شروع نہ کیا جبکہ پانی نکالنے کی مشینیں بھی وہاں نہیں پنہچائیں گئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: سمندری طوفان شاہین سے متعلق نیا الرٹ جاری

دوسری جانب نالے میں طغیانی کے باعث کے ڈی اے چورنگی پر کئی فٹ پانی جمع ہوا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور شہری گاڑیوں میں پھنس گئے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ ’نالے کے چوکنگ پوائنٹس بند ہونے کی وجہ سے سڑک پر پانی جمع ہوا‘۔

Comments

- Advertisement -