تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں‌ اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام تک سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1762 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز  مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 557 روپے اضافہ ہوا۔

’آج بتاریخ 2 اکتوبر 2021 بروز ہفتہ سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 450 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے ساتھ 98 ہزار 122 روپے تک پہنچ گئی‘۔

آج بتاریخ 2 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 114,450روپے

دس گرام قیمت: -/ 98,122 روپے

حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں 22 کیریٹ دس گرام سونے کی قیمت89 ہزار 945 تک پہنچ گئی۔کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -