تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

نجی تعلیمی اکیڈمی میں طالبات سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

ڈی جی خان میں نجی تعلیمی اکیڈمی میں طالبات سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی خان میں نجی تعلیمی اکیڈمی میں طالبات کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، نجی اکیڈمی میں خواتین سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے ساتھی طالبات کو مختلف حیلے بہانوں سے اکیڈمی میں لاتے تھے اور وہاں انہیں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک میل کیا جاتا تھا۔

آر پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، گرفتار ملزم جاوید اکیڈمی 2012 سے چلا رہا ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے بتایا کہ اکیڈمی تین پورشن پر مشتمل ہے، گراؤنڈ فلور کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، دوسرے پورشن پر کلاسز ہوتی تھیں جبکہ تھرڈ پورشن پر ہاسٹل بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں اکیڈمی بند کردی گئی تھی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم جاوید فرار ہوگیا تھا، بعدازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ اکیڈمی میں طالبات کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، ملزم ویڈیوز کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، نیٹ ورک میں شامل ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments