بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سرفراز احمد کے بیٹے نے باسط علی کو بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی فاسٹ بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ نے ہوٹل کی لابی میں سندھ کے کوچ باسط علی کو بولنگ کرائی جسے وہ سمجھ نہیں سکے اور کلین بولڈ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ ہوٹل کی لابی میں باسط علی کو گیند کروار ہے ہیں، عبداللہ کی گیند کو باسط علی سمجھ نہیں سکے اور بولڈ ہوگئے۔

سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ’عبداللہ تو مجھ سے بھی اچھی سوئنگ کررہا ہے، مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی ضرور کرے گا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں عبداللہ بولنگ کرارہے تھے اور سرفراز احمد بیٹنگ کررہے تھے۔

سرفراز احمد نے ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کی اور لکھا تھا کہ ’کچھ عرصہ پہلے میں اس گلی میں کرکٹ کھیلتا تھا اب میرے بیٹے کی باری ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں