تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ بڑا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی خرید و فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور خریدو فروخت کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1755 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1469 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج بتاریخ 5 اکتوبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 115,000روپے

دس گرام قیمت: -/ 98,593 روپے

آج بتاریخ 5 اکتوبر 2021 بروز منگل سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 669 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 593 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی  سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 557 روپے اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 450 روپے جبکہ  دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے ساتھ 98 ہزار 122 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -