The news is by your side.

Advertisement

خاتون نے دوسری شادی کرنے پر سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

لاہور میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ صدف کی تین سال قبل ساجد خان سے شادی ہوئی تھی۔

ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ طلاق کے بعد شوہر نے دوبارہ شادی کرنے کا کہا تھا لیکن دوسری خاتون سے شادی کی خبر ملنے پر غصے میں آکر سابق شوہر ساجد پر تیزاب پھینکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی سے گزرتے ہوئے سابق شوہر پر تیزاب پھینکا۔

مزید پڑھیں: خلع مانگنے پر شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

پولیس کے مطابق ملزمہ صدف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملزم شوہر نے خلع مانگنے پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ خاتون پر حملہ کیا اور اس پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گھروں میں کام کرتی ہے، شوہر نے دو ساتھیوں کے ہمراہ تیزاب پھینکا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں