تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عمر شریف کی میت آج صبح کراچی پہنچے گی

کراچی: کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت آج صبح کراچی پہنچے گی، ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر سی اے اے نے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترک ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت میونخ جرمنی سے استنبول پہنچادی گئی، ٹی کے 708 کی پرواز میت کو لے کر آج صبح پانچ بجکر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اور جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل امجد علی میت کے ہمراہ ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام انتظامات مکمل کرلیے، کارگو ٹرمینل سے میت اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’عمر شریف کی نماز جنازہ بدھ کو مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم اداکار کی نمازجنازہ کل دوپہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔

عمر شریف کی نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاستدان شریک ہوں گے۔ عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو طنز و مزاح کے بادشاہ لیجنڈری اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Comments

- Advertisement -