تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیشنل ٹی 20، بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: نیشنل ٹی 20 کپ میں بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ٹی 20 میں بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، بلوچستان کی جگہ سدرن کی ٹیم آج کا دوسرا میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کا میچ ناردرن سے ساڑھے 7 بجے شیڈول تھا، بلوچستان کے باقی کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ان چاروں کھلاڑیوں کو دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام شرکا کے کووڈ 19 ٹیسٹ منگل کو لیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق ان چاروں کھلاڑیوں کو دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے، اسکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑیوں کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام شرکاء کے کووڈ 19 ٹیسٹ منگل کو لیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق سندھ اور سینٹرل پنجاب کا میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جارہا ہے، آج کے روز کھیلا جانے والا دوسرا میچ ناردرن اور بلوچستان کے مابین کھیلا جانا تھا جسے اب ناردرن اور سدرن پنجاب کے مابین میچ سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مابین میچ بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا، بلوچستان کی سیکنڈ الیون کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اس میچ کے لیے اپنی فرسٹ الیون کو دستیاب ہوں گے، یہ کھلاڑی ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے تاہم اس دوران ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -