تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

شوہر نے سابقہ اہلیہ کو گلے لگا کر دھماکے سے اڑا دیا

نئی دہلی: بھارت میں شوہر نے سابقہ اہلیہ کو گلے سے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست میزورام میں 62 سالہ شخص نے کسی بہانے سے اپنی سابقہ اہلیہ کے گلے لگ کر خود کو دھماکے سے اڑؑالیا جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

روہنگلیانا نامی شخص اپنی سابقہ اہلیہ سے ملنے سبزی منڈی پہنچا جہاں وہ خاتون اپنے پہلے شوہر سے ہونے والی بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھیں۔

مذکورہ شخص نے اپنی سابقہ اہلیہ سے کہا کہ طبیعت خراب ہے اور سر میں بھی درد ہے اس لیے سگریٹ دلوادے، سگریٹ پیتے ہی اس نے بیہوشی کا ڈرامہ رچایا اور بیوی سے گلے لگ گیا اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیٹی معمولی زخمی ہوئی، جوڑے کے درمیان علیحدگی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments