لاہور: سدرن پنجاب نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر یقینی فتح چھین لی، آغا سلمان کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے بیسویں میچ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کی جانے سے دیا جانے والا 212 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، آغا سلمان نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
FIFTY!! 2nd T20 half-century for @SalmanAliAgha1!#NORvSP Live: https://t.co/GTycBBtFhH#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/al1jgIRa45
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2021
عامر یامین نے 21 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے، ذیشان اشرف 16 اور کپتان صہیب مقصود 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اعظم خان 23 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے، طیب طاہر 15 رنز بناسکے۔
Aamer Yamin in SMASHING form!
Back-to-back sixes by @amiryamin54!#NORvSP Live: https://t.co/GTycBBLgGh#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/g1ZecrTdAK— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2021
ناردرن کی جانب سے محمد نواز اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل ناردن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے، حیدر علی نے 72 رنز بنائے تھے لیکن ان کی اننگز بھی ناردرن کو شکست سے نہ بچاسکی۔
SIX, FOUR, FOUR and OUT!
Khushdil Shah's fine 24 ends as Nawaz strikes for Northern#NORvSP Live: https://t.co/GTycBBtFhH#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/pmrCGBBTjp— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 6, 2021
اوپنر ناصر نواز 14 اور علی عمران 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی کو 21 رنز پر حسان خان نے بولڈ کیا، محمد نواز 38 اور عماد وسیم 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
سدرن پنجاب کے بولر ضیا الحق نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسان خان، نسیم شاہ اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔