منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

احسن محسن اکرام کو مداح نے وعدہ یاد دلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکار احسن محسن اکرام نے اہلیہ و اداکارہ منال خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تو مداح نے انہیں پرانا وعدہ یاد دلا دیا۔

اداکار احسن محسن اکرام اور منال خان کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

منال اور احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک دوسرے کے لیے تعریفی جملے بھی لکھے۔

احسن محسن نے منال خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ تم میری زندگی میں کہاں سے آئیں لیکن اب جبکہ تم میری زندگی میں ہو تو میں کبھی تمہیں نہیں چھوڑوں گا اور اس بات کو بھی یقینی بناؤں گا کہ تم بھی مجھے نہ چھوڑو۔‘

دوسری جانب منال خان کا اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے لیے لکھنا تھا کہ ’میں کیا کہہ سکتی ہوں، الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں احسن محسن کے لیے کیسا محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ ایسے ہی رہنا، میں ہمیشہ احسن محسن کو چاہوں گی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

ان تصویروں اور کیپشنز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں کے فالوورز کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے جبکہ احسن محسن کی ایک مداح نے انہیں اس پوسٹ پر اُن کا ایک پرانا وعدہ یاد دلایا۔

احسن محسن اکرام کی پوسٹ پر ایک مداح کا اُن کے کیپشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’آپ کو کیسے نہیں یاد کہ منال خان آپ کو کہاں اور کیسے ملی تھیں، آپ نے ہمیں اپنی محبت کی کہانی سنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور آپ خود ہی بھول گئے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں