تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’’امارت اسلامی افغانستان کو عالمی برادری میں جلد مضبوط جگہ مل جائے گی‘‘

کابل: امارات اسلامی افغانستان کی نئی حکومت کو اب مختلف ممالک نے قبول کرنا شروع کردیا، جس کے تحت ازبکستان کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی برادری کی سرد مہری میں کمی آنے لگی کیونکہ طالبان کے ساتھ تعلقات  میں پڑی دراڑ کم ہونے اور برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔

ازبک وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ  کابل پہنچے جہاں انہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے وزیرخارجہ سمیت اہم رہنماوں سے ملاقاتیں  کیں۔

ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف   کا کہنا تھا ازبکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کو اہمیت دیتا ہے ، ہماری خارجہ پالیسی کسی مسئلے سے نہیں جڑی، امارات اسلامی افغانستان  کو عالمی برادری میں جلد مضبوط جگہ مل جائے گی ‘۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ، توانائی اور تجارت  کے وعدوں  پر قائم ہیں اور معاہدے کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب روس نے  افغانستان کی صورت حال پر عالمی اجلاس میں طالبان رہنماؤں کو شرکت کی دعوت  دینے کافیصلہ کرلیا۔ روسی صدر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے بتایا  کہ بیس اکتوبر کو ماسکو  میں ہونے والے اجلاس میں طالبان رہنماؤں کو شرکت کا دعوت نامہ بھیجا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -