تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اہلیہ کو بازار میں بھول کر دفتر جانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

تیونس میں شوہر کو اہلیہ کو بازار میں بھول کر دفتر جانا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیونس میں شوہر اہلیہ کو بازار میں بھول کر دفتر چلا گیا تو خاتون شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔

خاتون نے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوہر بازار میں چھوڑ کر دفتر چلا گیا جس کی وجہ سے انہیں کافی دیر تک سڑک پر کھڑے رہنا پڑا۔

پولیس نے شوہر کو تھانے طلب کیا تو شوہر نے بتایا کہ اہلیہ خریداری کے لیے مارکیٹ گئیں جہاں انہوں نے کافی دیر لگادی اسی دوران ٹریفک پولیس نے وہاں سے گاڑی ہٹانے کا کہہ دیا۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مارکیٹ کے سامنے سے گاڑی ہٹا کر کچھ فاصلے پر پارکنگ لاٹ میں کھڑی کی اور قریب کافی شاپ میں چلا گیا تاکہ وقت گزارا جاسکے اسی دوران منیجر کی کال آئی جن سے باتیں کرنے کے دوران میں یہ بھول گیا کہ اہلیہ کومارکیٹ میں چھوڑا ہے۔

پولیس نے شوہر کی روداد سننے کے بعد اہلیہ کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ درج کی گئی شکایت واپس لیں، پولیس کے سمجھانے پر اہلیہ نے شکایت واپس لے لی۔

مذکورہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے، صارفین کا کہنا تھا کہ شوہر کا قصور نہیں اہلیہ کو چاہیے تھا کہ پولیس کو شکایت نہ کرتی جبکہ چند صارفین نے خاتون کی حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -