تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اندرونِ ملک جانے والے مسافروں‌ کی شکایات پر سی اے اے کا نوٹس، جواب طلب

کراچی: سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے فضائی کمپنی کی جانب سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشروبات اور کھانے فراہم نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مسافروں کو مشروبات اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اور سی اے اے کے احکامات پر عمل نہ کرنے  مسافروں کی شکایات پر سخت نوٹس لے کر ایئرلائنز سے جواب طلب کیا اور انہیں احکامات پر ہر صورت عمل کرنے کی ہدایت کی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی کمپنیوں کو جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ یکم اکتوبر سے این سی او سی ہدایت پر  پروازوں پر مسافروں کو  کھانے کی سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کی روشنی میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔

مسافروں کی طرف سے کھانے کی عدم فراہمی پر سی اے اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔  سی اے اے نے 12 اکتوبر تک تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں