تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم اور پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم اور پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کردی، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو چار، چار لاکھ ڈالر انعامی رقم ملے گی۔

دوسری جانب نئی پلئینگ کنڈیشنز کے مطابق ہر ٹیم کو ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ دو ریویو ملیں گے۔

بارش سے متاثر ہونے والے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے اطلاق کے لیے کم سے کم ایک اننگز میں پانچ اوورز ہونا لازمی ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ڈک ورتھ لوئس قانون دس اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوگا، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -