اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی شرکت، آئی سی سی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی شرکت سے متعلق آئی سی سی کا اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔

ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ اگست میں افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہا، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد معاملات کیسے چلائے جائیں گے اس سے متعلق آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر بات بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں