تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شوبز ستارے افسردہ

کراچی: پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر شوبز فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج 85 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کے انتقال پر جہاں پوری قوم افسردہ ہے وہیں شوبز ستارے بھی رنجیدہ ہیں۔

اداکارہ حبا بخاری نے انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

حبا بخاری نے لکھا کہ ’عمر شریف کے بعد ہم نے ایک اور قیمتی انسان کھو دیا ہے، اللہ تعالیٰ سر قدیر خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’آج ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بدولت ایک ایٹمی طاقت ہیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

اداکار عمران عباس نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے اور اپنی لازوال خدمات پیش کرنے پر ہم اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔‘

اداکار احسن خان نے کہا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا اور ہمیں مضبوط بنایا، ہم ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے۔‘

اداکارہ صبا قمر نے محسن پاکستان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے اور قوم ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ مقروض رہے گی۔‘

Comments

- Advertisement -