پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

موبائل فون نہ دلانے پر لڑکے نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شکارپور: سندھ کے شہر شکارپور میں موبائل فون نہ دلانے پر لڑکے نے خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شکارپور کے گاؤں میرل کلہوڑو میں موبائل فون نہ دلانے پر 15 سالہ لڑکے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفی کئی روز سے والد سے موبائل فون دلوانے کی فرمائش کررہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سال کے عرفان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق لڑکے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موبائل فون نہ ملنے پر 20 سالہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ نے ماں باپ سے کئی بار موبائل فون دلوانے کا کہنا تھا تاہم معاشی حالات کے باعث ماں باپ جواں سال بیٹی کی خواہش پوری نہ کرسکے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ والدین بغیر قانونی کارروائی کے بیٹی کی لاش گھر لے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں