تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

ڈپریشن کے شکار مریضوں کے لیے منفرد علاج متعارف

ابوظبی ہیلتھ سروسز کمپنی (ایس ای ایچ اے) نے ڈپریشن کے شکار مریضوں کے لیے منفرد علاج متعارف کروادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی ہیلتھ سروسز کمپنی (ایس ای ایچ اے) نے دیگر طریقہ علاج سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہ کرنے والے ڈپریشن کا شکار بالغ افراد کے علاج کے لیے ناک سے سانس لینے والا اسکیٹامین اسپرے متعارف کروادیا۔

اسکیٹا مین دماغ میں ان نئے رسیپٹرز پر اثر انداز ہوتا ہے جو روایتی طور پر ڈپریشن کے علاج کے لیے دی جانے والی ادویات سے متاثر ہوتے ہیں۔

کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ اور ایس ای ایچ اے میں صحت کونسل کی سربراہ ڈاکٹر ناہیدہ نیاز احمد کا کہنا ہے کہ اسکیٹا مین اسپرے نے مریضوں پر بہتر نتائج کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ای ایچ اے میں مریضوں کا اعلیٰ معیار کے علاج کی فراہمی ہمارا ہمیشہ سے مقصد رہا ہے، ہماری تجربہ کار ماہر نفسیات کی ٹیم اور ماہرین نفسیات ہر مریض کے لیے موزوں اور مربوط علاج کا طریقہ کار فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ناہیدہ نیاز کے مطابق حال ہی میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہونے والے متعدد مریضوں نے اسکیٹا مین کے استعمال سے صحت یابی کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک تیس سالہ شخص جو گزشتہ چھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھا اس کا کہنا تھا کہ تمام طریقہ علاج کی ناکامی کے بعد اسکیٹا مین اسپرے کا استعمال شروع کیا جس سے خیالات اور طرز زندگی میں مثبت اثرات محسوس ہوئے۔

اسی طرح ایک 20 سالہ خاتون جو ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خودکشی کا بھی سوچ چکی تھیں، انہوں نے کہا کہ اسکیٹا مین سے ذہنی حالت بہتر ہوگئی ہے اور ان کے خودکشی کے خیالات میں نمایاں کمی آئی۔

Comments