تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کے لیے اچھی خبر

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردئیے، پاک بھارت سمیت تمام میچز کے مزید شائقین اسٹیڈیم آکر میچ دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی نے ابتدائی طور پر ستر فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی تھی۔

ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پر عملدرآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے میں فروخت

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ ابتدائی چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹ فروخت ہونے اور ٹکٹوں کے حصول میں کامیاب ہونے والوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے لیے سوشل ٹائم لائنز کا رخ کیا تو بھرپور طریقے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -